حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) وجئے واڑہ سے حیدرآباد آنے والی بس میں سے 23 لاکھ روپے کا سرقہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وجئے واڑہ سے ایک شخص اپنے بیاگ میں 23 لاکھ روپے لے کر حیدرآباد آرہا تھا، اتوار کی صبح ناشتہ کرنے کے لئے بس نرکٹ پلی میں ایک دھابہ پر رکی جہاں تمام مسافروں نے ناشتہ کرکے بس میں آئے تو ایک مسافر کا بیاگ غائب تھا جس میں 23 لاکھ روپے رکھے ہوئے تھے۔ مسافر نے تمام بس کی تلاشی لی لیکن بیاگ نہیں ملا جس کے بعد اس نے نرکٹ پلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ (ش)