وجے سیتھوپتی کی 50 ویں فلم کا پوسٹر جاری

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم جوان7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی ہر طرف چھاگئی۔ وجے سیتھوپتی اس فلم میں ویلن کے کردار میں نظر آہے ہیں۔ شاہ رخ کے ساتھ لوگوں نے وجے سیتھوپتی کے ویلن کے انداز کو بھی ہٹ قرار دیا۔ دریں اثنا وجے سیتھوپتی کی آنے والی فلم مہاراجہ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس پوسٹر میں وجے قاتل انداز میں نظرآرہے ہیں۔ پوسٹر میں وجے سیتھوپتی کی قمیض پرخون کے دھبے نظر آرہے ہیں۔ کچھ پولیس والے پس منظر میں کھڑے ہیں۔ وجے سیلون کی کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک چاقو بھی دکھائی دے رہی ہے۔ اسے دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کرائم تھرلر فلم ہوگی۔ اس فلم کی ریلیزکی تاریخ کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔ مہاراجہ کے فرسٹ لک پوسٹر نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ وجے سیتھوپتی کی 50 ویں فلم ہونے جارہی ہے، جس کی ہدایت کاری نتھیلن سوامیناتھن کر رہے ہیں۔ پوسٹر میں وجے کافی خطرناک انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ وجے کے مداح ان کے روپ کو بہت پسند کررہے ہیں اور اس فلم کے لیے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔