ممبئی: سوپر اسٹار تھلاپتی وجے اور ہدایت کار وینکٹ پربھو کی فلم دی گریٹسٹ آف آل ٹائم (گوٹ) نے باکس آفس پر شاندار اوپننگ ریکارڈقائم کیا اور عالمی سطح پر100 کروڑ روپئے سے آگے بڑھ گئی۔ جاسوسی تھرلر نے گھریلو باکس آفس پر تقریباً 43 کروڑ روپے کا بزنس کیا ۔ ملے جلے جائزوں کے باوجود فلم تھیٹرز میں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ فلم گوٹ 5 ستمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی۔ سیاست میں داخل ہونے سے پہلے یہ وجے کی آخری فلم ہے۔ جاسوسی جاسوس تھرلرکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے ہندوستان میں 43 کروڑ روپے کا نیٹ کمایا ہے جس میں تامل ورژن کا بڑا حصہ ہے، جو 38.3 کروڑ روپے کا نیٹ ہے۔ گوٹ کے تیلگو اور ہندی ورژن نے بالترتیب 3 کروڑ اور 1.7 کروڑ روپے کمائے ہیں۔