دبئی: ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بدستوردنیا کےسرفہرست بلے بازکا خطاب برقراررکھا ہےجبکہ گیند بازی میں جنوبی افریقہ کے ڈوانے اولیویئرکی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹوئنٹی میں انٹری ہوئی ہے۔
سری لنکا کے بلے بازکوشل مینڈس 11 درجے ترقی پا کرتازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ نروشن ڈکویلا 8 پائیدان چڑھ کر37 ویں نمبرپرآ گئے جبکہ اوشادا فرنینڈو35 درجے لمبی چھلانگ لگا کر65 ویں نمبر پرپہنچ گئے۔ کوشل پریرا41 ویں پوزیشن پرہیں۔ لاہیروتھریمانے تین درجے بہتری کے بعد ٹاپ 100میں شامل ہو گئے، ان کا 98 واں نمبرہوگیا ہے۔
ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی بدستوردنیا کے سرفہرست بلے بازبرقرارہیں۔ گیند بازی میں جنوبی افریقہ کے ڈوانے اولیویئر کی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹوئنٹی میں انٹری ہوئی ہے، وہ تین درجے ترقی کے ساتھ 19ویں پوزیشن پرفائزہوگئے۔ سرنگا لکمل تین درجے بہتری کے ساتھ 30ویں، وشوا فرنینڈو6 درجے ترقی سے کیریئرکے بیسٹ 43 ویں پوزیشن پرجا پہنچے۔
کاسن رجیتھا 8 درجے ترقی سے 51ویں نمبرپرہیں جبکہ دھننجے ڈی سلوا 19درجے لمبی چھلانگ سے77 ویں پوزیشن پربراجمان ہوئے
پاکستان کے بابراعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ17 ویں پوزیشن پرآگئے ہیں۔ آسٹریلین تیزگیندباز پیٹ کمنزنمبرون پوزیشن پربرقرارہیں۔ جیمس اینڈرسن دوسرے، کگیسو ربادا تیسرے، ورنن فیلانڈر چوتھے، رویندرجڈیجہ پانچویں اورٹرینٹ بولٹ چھٹے نمبرپرہیں۔ پاکستان کے تیزگیند بازمحمد عباس ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈرکےساتھ مشترکہ طورپرساتویں نمبرپربرقرارہیں۔ آل راؤنڈررمیں جیسن ہولڈرکی بدستور پہلی پوزیشن ہے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور ہندستان کے رویندرجڈیجہ تیسرے نمبر پر ہیں۔