ورا ورا راؤ کی صحت پر عدالت نے ہاسپٹل سے رپورٹ طلب کی

   

ممبئی 30 مئی ( پی ٹی آئی ) ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے آج جے جے ہاسپٹل کو ہدایت دی کہ وہ انقلابی قلمکار ورا ورا راؤ کی صحت سے متعلق رپورٹ داخل کرے ۔ ورا ورا راؤ ایلگر پریشد کیس میں قید میں ہیں۔ 81 سالہ راؤ کو تلوجہ جیل سے جمعرات کی رات دواخانہ منتقل کردیا گیا تھا جب انہوں نے غشی کی شکایت کی تھی ۔