ورا ورا راو کو رہا کرنے دو سابق انفارمیشن کمشنران کی اپیل

   

حیدرآباد 31 مئی ( این ایس ایس ) سابق مرکزی انفارمیشن کمشنران شیلیش گاندھی اور پروفیسر ایم اچاریولو نے آج چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے سے اپیل کی کہ وہ معروف سماجی کارکن و جہد کار ورا ورا راو کی رہائی کیلئے اقدامات کریں۔ ورا ورا راو ممبئی کی ایک جیل میں ہیں اور شدید بیمار ہونے پر انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ ان دونوں سابق انفارمیشن کمشنران نے اس مسئلہ پر ادھو ٹھاکرے کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا کہ ورا ورا راو 80 سال عمر کے ہیں اور معروف تلگو شاعر ‘ صحافی اور لیکچرر ہیں۔ وہ بھیما کوریگاوں کیس میں 18 ماہ سے جیل میں ہیں۔ چیف منسٹر کو ان کی رہائی کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت دستیاب نہیں ہوسکا ہے ۔