دبئی ۔کیا2011 ورلڈ کپ کا فائنل فکسڈ تھا؟ سری لنکا نے تحقیقات کا آغازکردیا، چیف سلیکٹر اروندا ڈی سلوا اور اوپنر اوپل تھرنگا کو طلب کرکے ان کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے، فائنل میں ہندوستان نے سری لنکا کو شکست سے دوچارکیا تھا۔ سری لنکا کے وزیرکھیل نے چند روز پہلے یہ بیان دے کر کہ سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل فکسڈ تھا، ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ان سنگین الزامات کے بعد سری لنکا میں بھی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے، سری لنکاکی وزارت کھیل کے خصوصی انویسٹی گیشن ڈویڑن نے سب سے پہلے چیف سلیکٹر سابق کپتان اروندا ڈی سلواکو طلب کیا، ان سے چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی جس میں ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔سری لنکا کی وزارت کھیل کے خصوصی انویسٹی گیشن ڈویڑن نے اوپنر اوپل تھرنگا کو بھی طلب کرکے سوالات کئے۔اوپل تھرنگا فائنل میچ میں آدھے گھنٹے وکٹ پر موجود رہے 20 گیندوں کاسامنا کیا اور صرف دو رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ تحقیقات کے آغاز میں ابھی صرف دوہی لوگوںکو طلب کیا گیا ہے لیکن تحقیقات بڑھانے کیلئے مزید کرکٹرزکو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔