نئی دہلی: ورلڈ بینک کے صدر کے طور پر نامزد ہونے کے بعد مختلف ممالک کے دورے کے سلسلے میں ہندوستان پہنچنے والے مسٹر اجے بنگا کووڈ سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ملاقاتوں کا شیڈول گڑبڑہوگیا ہے ۔جمعہ کو یہاں امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا کہ مسٹر بنگا کووڈ سے متاثر ہونے کے بعد مقامی ضوابط کے مطابق تنہائی میں رہ رہے ہیں۔ ان کا یہاں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کا پروگرام تھا۔ ان میٹنگوں میں ہندوستان کی ترقیاتی ترجیحات اور عالمی بینک اور دنیا کے اقتصادی ترقی کے چیلنجوں پر نمایاں طور پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔