دبئی ۔14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کیلیے خصوصی انتباہ جاری کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ کے موقع پر ایک مرتبہ پھرکرکٹرزکو میچ فکسنگ نقصانات سے یاددہانی کرا دی گئی ہے، اس کے ساتھ ان پر یہ بھی واضح کردیاگیاکہ وہ اس حوالے سے پوری طرح چوکنا ہے۔ حال ہی میں سری لنکا کے تین عہدیداروں کے خلاف کرپشن مقدمات عائد کرنے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ وہ کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔