نئی دہلی ۔ کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی میزبان ملک ہندوستان پہنچ چکی ہے ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں 50 دن باقی رہ گئے ہیں اور اب اس حوالے سے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی میزبان ملک پہنچا دی گئی ہے۔ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی کو تاریخی مقام تاج محل لایا گیا۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہندوستان کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنمنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 14 اکٹوبر کو احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وہاب ریاض بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش
کراچی ۔ پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ، کوچز اور اپنے اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وہاب ریاض نے لکھا کہ مینٹورز، ساتھیوں، مداحوں اور ہر کسی کا جس نے مجھے تعاون کیا، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔