ورلڈ کپ : پاکستان کے مطالبہ کو ہندوستان نے مسترد کردیا

   

نئی دہلی۔ ونڈے ورلڈ کپ 2023 سے قبل پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل، خبر ہے کہ بی سی سی آئی نے ان کے مطالبے کو ٹھکرا دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ مطالبہ ورلڈ کپ کے میچوں کے مقام کی تبدیلی سے متعلق تھا جسے ہندوستان میں کرکٹ بورڈ نے ماننے سے انکار کردیا۔ کرکٹ پاکستان نے پی ٹی آئی کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کا اپنے ڈرافٹ شیڈول میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈ کپ کے میچوں میں مقامات کی تبدیلی کی کوئی ٹھوس وجہ ہونی چاہیے۔ بتادیں کہ پاکستان نے افغانستان اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے میچزکے مقام کی تبدیلی کا مطالبہ آئی سی سی کے سامنے رکھا تھا۔ بی سی سی آئی کے ڈرافٹ شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کوچینائی میں افغانستان کے ساتھ اور بنگلورو میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلنا ہے، لیکن پاکستان ان دونوں ٹیموں کے ساتھ مقررہ مقام پر میچ نہیں کھیلنا چاہتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چینائی کی پچ اسپنرس کیلئے سازگار ہے ، لہذا افغانستان کا اسپن بولنگ شعبے کے سامنے پاکستانی بیٹرس کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے پاس ہنر مند سلوگیند باز بھی نہیں ہیں، جو چینائی کی پچ پر تباہی مچا سکے ۔پاکستان کو یہ خدشہ بھی ہے کہ افغانستان کے بولرس اپنی خوبیوں اورکمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں، لیکن پاکستان کے ان خدشات کو نظر اندازکرتے ہوئے، بی سی سی آئی نے براہ راست اس مطالبے کو مسترد کردیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کر دیا اور کہا کہ مقامات تبدیل کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے ۔ بی سی سی آئی سے وابستہ ایک ذرایع نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسی طرح 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی سیکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے مقام کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا اور اب اس کا یہ نیا بہانہ ہے، اگر ٹیم کیمیدان کی طاقت اورکمزوری کو دیکھ کر شیڈول بنایا جائے تو یہ قطعاً حتمی نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں آسٹریلیا کیخلاف بنگلور میں بھی پاکستانی ٹیم کھلینا نہیں چاہتی ۔بنگلور کی وکٹ بیٹرس کیلئے سازگار ہوتی ہے لہذا پاکستانی ٹیم یہاں طاقتور آسٹریلیا کیلئے خلاف صف آرا ہونے سے گریزاں ہیں ۔