ورنگل میں بلدیہ کے 25 مارچ کو ضمنی انتخابات

   

ورنگل ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن ڈیویژن نمبر 19 کے ضمنی انتخاب کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ اس حلقہ سے نمائندگی کرنے والے کارپوریٹر این نریندر کو شہر کا میئر بنایا گیا تھا حالیہ عام انتخابات میں ورنگل ایسٹ حلقہ اسمبلی نے ٹی آر ایس پارٹی امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے کر کامیاب ہوچکے این نریندر ورنگل ایسٹ ایم ایل اے بننے کے بعد استعفیٰ دیا تھا ۔ بلدی حلقہ میں انتخاب کروانے کے لیے الیکشن کمشنر ناگی ریڈی نے اعلامیہ جاری کیا کہ جاریہ ماہ کی 11 تاریخ سے پرچہ نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن دفتر میں صبح 10-30 تا شام 5 بجے 13 مارچ تک ، پرچہ نامزدگی کی جانچ 14 مارچ ، نامزدگی پرچہ واپس لینے کی تاریخ مارچ 15 شام 3 بجے تک 25 مارچ پولنگ صبح 7 بجے تا شام 5 بجے ، 27 مارچ کو نتائج کا اعلان ہوگا ۔ بلدی حلقہ 19 میں 10,058 ووٹرس کی تعداد ہے ۔ واضح رہے کہ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن بننے کے بعد یہ دوسری مرتبہ ضمنی انتخاب منعقد ہورہا ہے ۔ اس سے قبل بلدی حلقہ 44 کارپوریٹر ، این مرلی کے قتل کے بعد ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں مرحوم کی اہلیہ کو ٹی آر ایس پارٹی امیدوار بنایا گیا تھا اور این سریتا نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ بلدی حلقہ 19 سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے ٹی آر ایس قائدین میں رسہ کشی جاری ہے ۔۔