حیدرآباد۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک تیز رفتار کار ایک نہر میں گر گئی جس کے نتیجہ میں ایک بچہ غرق ہوگیا دو لوگ پانی میں بہہ گئے اور ایک خاتون کو بچالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوین اس کی بیوی کرشنا وینی، بیٹے ہرش وردھن اور بیٹی سائی کے ساتھ کار میں جارہا تھا کہ ورنگل کے قریب نوین کار کو قابو کرنے میں ناکام ہوگیا اور کار نہر میں گر گئی۔ مقامی افراد نے کرشنا وینی کو بچالیا جبکہ ہرش وردھن پانی میں غرق ہوگیا تھا جس کی نعش غوطہ خوروں کی مدد سے نکال لی گئی۔ نہر میں گرنے سے نوین اور اس کی بیٹی پانی میں بہہ گئے۔ پولیس غوطہ خوروں کی مدد حاصل کرتے ہوئے دونوں کی تلاش شروع کردی۔ ش