ورنگل ۔ ورنگل تحصیل دفتر کے سامنے وی آر ایز نے احتجاجی دھرنا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت وعدے کے مطابق جی ای او کے ذریعہ فوری طور پر پے اسکیل جاری کرے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 55 سال سے زائد عمر کے وی آر اے کے جانشینوں کو ملازمت دینے پر زور دیا ۔ وی آر ایز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داروں نے کہا کہ وی آر ایز کے مسائل کو حکومت مسلسل نظر انداز کر رہی ہے ۔ جب تک مسائل کی یکسوئی نہیں ہوتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر ایم سریش ، محمد ستار ، راج کمار ، جی پدما ، جی بھاگیہ ، پشپا ، پی ونئے ، راجو ، ایم وجیہ ، ایس اومیناش ، ایس سائی ، ٹی کومل ، ایس راجو ، پی مادھوی و دیگر موجود تھے ۔