حیدرآباد۔ صدر پردیش کانگریس کیپٹن اتم کمار ریڈی نے ورنگل اور کھمم میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹیاں قائم کی ہیں۔ ورنگل کارپوریشن کی کمیٹی کے کنوینر ایم ایل سی جیون ریڈی ہونگے جبکہ رکن اسمبلی سریدھر بابو شریک کنوینر ہونگے ۔ کھمم کمیٹی کے کنوینر پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر پونم پربھاکر ہونگے ۔