ورنگل پولیس کمشنریٹ کی جانب سے منعقدہ فریڈم کرکٹ مقابلہ کا اختتام

   

کامیاب ٹیم میں ٹروفی تقسیم ،پولیس کمشنر ڈاکٹرترون جوشی کا خطاب

ورنگل ۔پولیس کمشنر ورنگل ڈاکٹر ترون جوشی نے کہاکہ پولیس کمشنریٹ کے زیراہتمام ورنگل پولیس کمشنریٹ حدود میںجشن آزادی اور آزادی کے امرت مہا تسو کے تہوار جیسے ماحول میں فریڈم کرکٹ مقابلہ کا انعقاد خوش آئند بات ہے ۔ فریڈم کرکٹ مقابلہ آج کامیا بی کے ساتھ اختتام عمل میں آیا ۔گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری فریڈم کرکٹ مقابلہ میں پولیس کمشنریٹ سے تعلق رکھنے والے زونس اور ہیڈ کوارٹرس ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔اس مقابلہ میں سنٹرل زون اور ہیڈ کوارٹرس پولیس کے درمیان ہوئے آج فائنل مقابلہ میں ہیڈکوارٹرس ٹیم نے سنٹرل زون پولیس پر کامیابی حاصل کرکے فریڈم کپ حاصل کیا ۔فریڈم کرکٹ مقابلہ کے اس فائنل پروگرام میں پولیس کمشنر ڈاکٹر ترون جوشی نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر پولیس کمشنر نے فتح ہوئی ٹیم کو ٹروفی تقسیم کرنے کے علاوہ اس ٹیم میں میان آف دی سریز کی حیثیت سے آر آئی ادئے بھاسکر ،میان آف دی میاچ کی حیثیت سے آئی ڈی اسسٹنٹ قدیر کو ٹروفی پیش کیا ۔اس پروگرام میں سنٹر زون ڈی سی پی اشوک کمار ،اڈیشنل ڈی سی پی وائبھو گائیکواڈ ،سنجیو ،مہندر ریڈی ،سینٹ گیبرلس اسکول پرنسپل ارون پرکاش ،اے سی پی ٹرافک ،قاضی پیٹ انسپکٹر مہندر ریڈی کے علاوہ عہدیداران اور پولیس ملازمین موجود تھے ۔