ور نگل میں خوفناک سڑک حادثہ ، 7 افر اد ہلاک

   

حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں دلخراش سڑک حادثہ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ورنگل کے علاقہ مامنور ہائی وے پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک لاری بے قابو ہو گئی اور دو آٹوؤں کو ٹکر دیدی جس کے بعد لاری الٹ گئی۔ اسٹیل سے بھری لاری نے دو آٹوؤں کو ٹکر دینے کے نتیجہ میں 7 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں اور تقریباً 6 لوگ زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور مہلوکین کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا اور زخمیوں کو قریبی دواخانہ منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ ش