نئی دہلی 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک 6 رکنی وزارت اقلیتی اُمور کی ٹیم جس کی قیادت اِس کے معتمد کریں گے، آج وادیٔ کشمیر پہونچ گئی۔ اپنے دورے کے موقع پر یہ ٹیم اُن علاقوں کی نشاندہی کرے گی جو مرکز زیرسرپرستی ترقیاتی پراجکٹس کی دفعات نافذ کرنے کے مستحق ہوں۔ دستور ہند کی دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد ریاست جموں و کشمیر کو 2 مرکز زیرانتظام علاقوں لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم کردیا گیا ہے۔