وزارت کے بغیر بھی عوام کی خدمت جاری رکھوں گا : راج گوپال ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ میں شمولیت کے اہم دعویدار کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے کہاکہ اُنھیں کسی عہدہ سے زیادہ کانگریس پارٹی کا استحکام عزیز ہے۔ بھلے ہی اُنھیں وزارت میں شامل نہیں کیا گیا لیکن وہ پارٹی استحکام کی مساعی جاری رکھیں گے۔ منوگوڑ کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے عوامی مسائل حکومت تک پیش کرتے رہیں گے۔ راج گوپال ریڈی کابینہ میں توسیع کے موقع پر کافی ناراض تھے لیکن کانگریس ہائی کمان نے اُن سے ربط قائم کیا اور آئندہ توسیع میں شامل کرنے کا بھروسہ دلایا۔ راج گوپال ریڈی نے نئے وزراء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ راج گوپال ریڈی نے کہاکہ وہ عوام کی بہتر انداز میں خدمت کو اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں۔ سیاست کا مطلب صرف عہدے یا اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہونا چاہئے۔