نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر سماج وادی پارٹی کے ایک کارکن اور دو دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) پروین سنگھ چوہان نے ہفتہ کو بتایا کہ ضلع کے اسلام نگر تھانہ علاقہ کے رہنے والے انوپ سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر سومیندر یادو اور دو دیگر کے خلاف جمعہ کی رات دیر گئے انڈین پینل کوڈ کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔