وزیراعظم مودی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیا ٹویٹ

   

نئی دہلی: پڑوسی ملک پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں سامنے آ گئی ہیں۔ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسی ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں اور ان کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ میں لکھا، “پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دیکھ کر دکھ ہوا۔ ہم متاثرین، زخمیوں اور اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور وہاں معمولات کی جلد بحالی کی دعا کرتے ہیں۔