وزیراعظم مودی کو راہول گاندھی کا چیلنج

,

   

ڈھولے ۔ممبئی ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ مودی میں اگر ہمت ہے تو وہ میرے ساتھ ایک پریس کانفرنس منعقد کریں اور عوام کے سوالات کا جواب دیں۔ پلوامہ حملہ کے بعد میں نے اپنے پارٹی قائدین اور ورکرس سے کہا کہ وہ حکومت پر کوئی تنقید نہ کرے۔ سارا ملک اس لڑائی میں شانہ بشانہ کھڑا ہے لیکن مودی نے ایسا نہیں کیا وہ پلوامہ حملہ کے بعد بھی جلسے کرتے رہے، جھوٹ بولتے رہے۔ وہ پانچ منٹ خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ وہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے ان کے درمیان پہنچنے کی جلدی میں رہتے ہیں۔ بی جے پی ہندوستان کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ ایک حصہ صنعتکاروں کا ہوگا اور دوسرا حصہ غریبوں، کسانوں اور بیروزگار نوجوانوں کا ہوگا۔