افسانوی مندر کی تعمیر جدید کا بحرین میں افتتاح ، ہندوستانی برادری کی تعریف ، ہندوستانی 250 قیدیوں کی معافی
منامہ ۔ 25 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے دن باہمی تعلقات کے ہندوستان اور بحرین کے درمیان استحکام کے مقصد سے ملاقات کی ۔ باہمی تجارتی تعلقات اور تہذیبی تبادلوں پر توجہ دی گئی ۔ وزیراعظم مودی کو ملک حمد آرڈر آف دی نشاۃ ثانیہ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے مختلف باہمی علاقائی مسائل پر ولیعہد شہزادہ بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بات چیت کی۔ وہ متحدہ عرب امارات کے دورہ کے خاتمہ پر یہاں پہنچے تھے ، جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور تہذیبی تعلقات بہتر بنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرین سے مودی اتوار کے دن فرانس روانہ ہوں گے جہاں G-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے 42 لاکھ امریکی ڈالر مالیتی تعمیر جدید پروگرام کا جو 200 سال قدیم لارڈ کرشنا مندر کی بحرین میں تعمیر جدید کا پراجکٹ ہے۔ مودی پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں جنہوں نے اس اہم خلیجی ملک کا دورہ کیا اور سریناتھ جی مندر بحرین میں پوجا کی۔ امکان ہے کہ اس سے بحرین اور ہندوستان کے باہمی تعلقات میں استحکام پیدا ہوگا۔ متحدہ عرب امارات میں انہوں نے روپے کار کا افتتاح کیا تھا اور اتوار کے دن بحرین میں بھی اس کار کا افتتاح ان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر 250 ہندوستانی قیدیوں کو حکومت بحرین نے معافی عطا کردی جس کے لئے وزیراعظم مودی نے حکومت بحرین سے اظہار تشکر کیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے بموجب غیر ممالک کی مختلف جیلوں میں 8189 ہندوستانی نژاد قیدی ہیں۔ سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب میں یعنی 1811 ہے، دوسرے مقام پر متحدہ عرب امارات میں 1392 ہندوستانی نژاد قیدی ہیں۔ وزیراعظم مودی نے ہندوستانی برادری کی بحرین کی ترقی میں دین کی تہہ دل سے تعریف کی۔ ہندوستانی یہاں بحرین کی ترقی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں ۔ بحرین نیشنل اسٹیڈیم ہندوستانی برادری کے افراد سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا ، ان میں ہزاروں وہ افراد بھی شامل ہیں جو بحرین میں ہندوستان کے دوست نامی تنظیم میں رکن نہیں ہیں ۔ ہندوستان کی طاقت اس کے تنوع اور رنگا رنگی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا ہندوستان کو ایک پرکشش ملک سمجتھی ہے ۔مودی ہندوستانی تارکین وطن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔