دنیا کی کل 85 فیصد معیشت پرراج کرنے والے طاقتور20 ممالک کی تنظیم جی -20 کی سالانہ تقریب کوخطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نےکہا ہےکہ ہندوستان سال 2025 تک پانچ لاکھ کروڑڈالرکی معیشت بننے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کوسرمایہ کاری کےلئے سب سے زیادہ بہتربتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولوگ پیسوں کے ساتھ تندرستی اورخوشحالی کے ساتھ امن چاہتے ہیں، انہیں ہندوستان آنا چاہئے۔
آپ کوبتادیں کہ جی -20 گروپ ایک ایسی جماعت ہے، جس میں 19 ملک ہیں اور20 واں شریک یورپی یونین ہے۔ سبھی شراکت دارسال میں ایک بارایک جی 20 سربراہی اجلاس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ ان میٹنگ میں ریاستوں کےسربراہان کے ساتھ ان ممالک کے سینٹرل بینک کے گورنربھی شامل ہوتے ہیں۔ یوروپین سینٹرل بینک بھی میٹنگ میں حصہ لیتا ہے۔ خاص طورسے یہاں اقتصادی معاملوں پرتبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
یہاں عالمی اقتصادی اسٹیج کے اجلاس میں شامل ہونے والے وزیراعظم نریندرمودی 20 سال میں پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ مودی نے سمیلن کے آغاز میں تقریرکی۔ انہوں نے ٹریڈ وارکو لےکرتشویش کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ سال 2025 تک ہندوستان پانچ لاکھ کروڑ ڈالرکی معیشت بننے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ حکومت اقتصادی سدھاراوربڑی تبدیلیوں کو لے کرسخت اقدامات اٹھارہی ہے۔
ہندوستان کی جی ڈی پی کا سائزفی الحال تقریباً تین لاکھ کروڑ ڈالرہے۔ ویزراعظم مودی نے کہا ہے کہ ہم نے ہندوستان میں سرمایہ کاری، پیدا واراوربزنس کرنے کو آسان بنا دیا ہے۔ اگلے کچھ سال میں لائسنس اورپرمٹ راج کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم لال فیتہ شاہی کو لال قالین سے بدل رہے ہیں۔