اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردغان کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر ترکی روانہ پہونچ گئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق 25 نومبر سے 27نومبر تک سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کررہے ہیں ۔ دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم استنبول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے لئے چار ملگیم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے ۔روانگی سے قبل وزیراعظم نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ تیسرے ملگیم کارویٹ جہاز کا افتتاح ترکی اور پاکستان کے درمیان گہرے دفاعی تعاون کی نمائندگی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے رابطے ہماری شراکت داری کی امتیازی خصوصیات ہیں، صدر اردغان کی قیادت میں ہمارے دوطرفہ تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔