وزیراعظم کا ٹوئٹر اکائونٹ محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیسے محفوظ ہوگا؟: ادھیر رنجن

   

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس قائد ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی کے ٹوئٹر اکائونٹ کو ہیک کرنے کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کیا جاتا ہے تو عام آدمی کا ٹوئٹر اکائونٹ کیسے محفوظ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جبکہ حکومت کرپٹو کرنسی پر امتناع عائد کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے، ایسے میں وزیراعظم کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کرلیا جاتا ہے۔ حکومت کو اس پر وضاحت کرنی چاہئے۔