نئی دہلی: کیجریوال حکومت نے آئی این اے مارکیٹ میں واقع بے گھر کشمیری پنڈتوں کی دوکانوں کو مفت بجلی کنکشن فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے منگل کو بی ایس ای ایس اور پی ڈبلیو ڈی سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔نائب وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مارکیٹ میں بجلی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے لئے منتخب کردہ جگہ کا فوری معائنہ کریں اور ایک ماہ کے اندرکشمیری پنڈتوں کی تمام دوکانوں میں بجلی کے کنکشن لگوا دیں۔ دہلی جل بورڈ کے نائب چیئرمین اور گریٹر کیلاش کے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔