مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کل ایک پریس کانفرنس کو خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے آٹھ راحتی اقدامات کا اعلان کیا جن میں سے چار اعلانات نئے ہیں ۔ وزیر خزانہ نے سب سے پہلے صحت کے شعبہ سے وابستہ ایک نئے راحت پیکج کا اعلان کیا۔ کورونا بحران کی وجہ سے پیدا ہوئے اقتصادی چیلنجوں کا سامنے کرنے کیلئے کورونا سے متاثر شعبوں کیلئے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کے راحتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہیلتھ کیئر سیکٹر کو 50 ہزار کروڑ اور دیگر شعبوں کیلئے 60 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔