وزیر اعظم اسرائیل کا دورہ ہندوستان ملتوی

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کورونا وائرس ٹسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد اسی ہفتے کے لیے طے شدہ اپنا دورہ ہندوستان ملتوی کر دیا ہے۔ بینیٹ کے دفتر سے جاری شدہ ایک بیان کے مطابق ان کی صحت یابی کے بعد اس دورے کا وقت نئے سرے سے طے کیا جائے گا۔ اسرائیلی سربراہ حکومت کو بھارتی ہم منصب مودی کی دعوت پر تین روزہ دورے پر ہندوستان جانا تھا۔ ان میں کورونا انفیکشن کی تصدیق کل پیر کے روز ہوئی تھی اور اس وقت وہ قرنطینہ میں ہیں۔