وزیر اعظم بینکوں سے کیوں نہیں کہتے کہ مجھ سے پیسہ لے لیں: وجے مالیا

,

   

ہندوستان واپس آنے سے ڈر  رہے فرار کاروباری وجے مالیا کی بے چینی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بینکوں سے کیوں نہیں کہتے ہیں کہ وہ ان سے پیسے لیں۔ مالیا کے مطابق انہوں نے پہلے ہی سیٹلمینٹ کا آفر دے دیا ہے۔ جمعرات کی صبح وجے مالیا نے اپنے بچاؤ میں ایک کے بعد ایک چار ٹویٹ کئے۔

بتا دیں کہ گزشتہ دنوں لوک سبھا میں وزیر اعظم مودی نے بغیر نام لئے مالیا پر بڑا حملہ کیا تھا۔ لوک سبھا میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے خطاب کے بعد شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا تھا، ’’ جو لوگ ملک سے فرار ہو گئے ہیں، وہ ٹویٹر پر رو رہے ہیں کہ میں تو 9 ہزار کروڑ روپیے لےکر نکلا تھا، لیکن مودی نے میرے 13 ہزار کروڑ روپیے ضبط کر لئے‘‘۔

مالیا نے وزیر اعظم مودی کے اسی بات کا ٹویٹر پر جواب دیا ہے۔ مالیا نے لکھا، ’’ پی ایم کے خطاب کےبارے میں مجھے پتہ چلا۔ انہوں نے بغیر میرا نام لئے کہا کہ ایک آدمی 9000 کروڑ روپیے لے کر بھاگ گیا ہے۔ ان کا اشارہ میری جانب تھا۔ میں بے حد عزت کے ساتھ وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر کیوں وہ بینک کو مجھ سے پیسہ لینے کے لئے نہیں کہتے ہیں۔ کم از کم اس سے پبلک فنڈ کی ریکوری ہو جائےگی۔ میں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں سیٹلمینٹ  کا آفر پہلے ہی دے دیا ہے‘‘۔