وزیر اعظم مودی آندھرا کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں: کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔/26 جون، ( سیاست نیوز) کانگریس نے آج مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ آندھرا پردیش کو خصوصی زمرہ کا موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے ریاست کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ عوام کے بھروسہ کو ٹھیس پہنچانا دستور کی توہین ہے۔ بی جے پی کی نئی حکومت نے اپنے وعدہ کو صریح طور پر توڑ دیا ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عوام وزیر اعظم کے فیصلہ کا انتظار کررہے ہیں۔