وزیرا عظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے احمد آباد میں سابرمنتی ندی پر پیدال سفر کرنے والوں کیلئے اٹل پل کا افتتاح کیا ۔ اٹل برج کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ پل سابرمتی ندی کے دو کناروں کو ہی آپس میں نہیں جوڑ رہا ہے ، بلکہ یہ ڈیزائن اور انوویشن میں بھی بے مثال ہے ۔ اس کے ڈیزائن میں گجرات کے مشہور پتنگ مہوتسو کو بھی دھیان میں رکھا گیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی ہفتہ سے ریاست کے دو روزہ دورے پر ہیں ۔