وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان پر ایک اعلیٰ سطحی گروپ تشکیل دیا

   

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اعلی سطحی گروپ تشکیل دیا ہے جس میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں تاکہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال میں ہندوستان کی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔افغانستان میں ہندوستان کی سرمایہ کاری اور کئی منصوبوں کے پیش نظر ہندوستان کے مفادات افغانستان سے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ لہٰذا یہ ایک بہت اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ گروپ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد بدلتی صورتحال کے پیش نظر تشکیل دیا گیا ہے۔ ہندوستان کی پالیسی اور ویژن کے مطابق بنائی گئی ہے۔ اس گروپ کا کام افغانستان میں روزمرہ کی پیش رفت اور ہندوستان پر اس کے اثرات پر نظر رکھنا ہے۔ یہ گروپ پچھلے کچھ دنوں سے باقاعدگی سے میٹنگ کررہا ہے۔