نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز سے مغربی بنگال اور آسام کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم مالدہ میں 3,250 کروڑ روپے سے زائد کے مختلف ریل اور سڑک منصوبوں اور ہگلی کے سنگور میں 830 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے ۔ 17 جنوری کو وزیراعظم مالدہ جائیں گے اور مالدہ ٹاؤن ریلوے اسٹیشن پر ہاوڑہ اور گوہاٹی (کاماکھیا) کے درمیان بھارت کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ اس کے بعد وزیراعظم عوامی تقریب میں 3,250کروڑ روپئے کے پراجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
لاگت کے متعدد ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا سنگِ بنیاد رکھیں گے ۔ 18 جنوری کو تقریباً سہ پہر 3 بجے وزیرِ اعظم ہگلی ضلع کے سنگور میں تقریباً 830 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، سنگِ بنیاد رکھیں گے اور انہیں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ بعد ازاں ، وزیرِ اعظم مالدہ جائیں گے اور 3,250 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے متعدد ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا سنگِ بنیاد رکھیں گے ، جن کا مقصد مغربی بنگال اور شمال مشرقی خطے میں رابطے کو مضبوط بنانا اور ترقی کو تیز کرنا ہے ۔