وزیر اعظم کی ضرورت ہے ’ چوکیدار‘ کی نہیں:اجیت سنگھ

   

باغپت4اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے سربراہ چودھری اجیت سنگھ نے بی جے پی پر نفرت اور جھوٹ پر مبنی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جیسے ملک کو ’’چوکیدار‘‘ کے بجائے وزیر اعظم کی ضرورت ہے ۔آر ایل ڈی کے نائب صدر و اپنے بیٹے جینت چودھری کے پارلیمانی حلقے باغپت میں انتخابی مہم کے دوران مسٹر سنگھ نے بدھ کو کہا ‘‘ چوکیدا تو نیپال میں بہت سارے مل جاتے ہیں۔ ہندوستان کو ایک ‘قابل وزیر اعظم’ کی ضرورت ہے ۔آر ایل ڈی سربراہ نے کہا کہ وہ اس بار مظفرنگر سے انتخابات لڑ رہے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بی جے پی نے مظفر نگر سے ہی نفرت کی سیاست کا آغاز کیا تھا اور وہ یہیں سے انتخابات لڑ کر بی جے پی کو دفن کریں گے ۔چپرولی اور رملا میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمام آئینی اداروں کا یرمغال بنا رکھا ہے اور وہ عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ مودی عوام کے بجائے اپنے لئے اچھے دن لائے ہیں۔