روم: اٹلی میں میلان کی ایک عدالت نے جمعرات کو صحافی جولیا کورتیس کو حکم دیا ہیکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیر اعظم جارجیا میلونی کی ’’باڈی شیمنگ‘‘ (جسمانی خد و خال کا مذاق اڑانا) کرنے پر وہ انہیں پانچ ہزار یورو کی رقم بطور ہرجانہ ادا کریں۔ عدالت نے سوشل میڈیا ایکس پر میلونی کے قد کے بارے میں ایک اور پوسٹ کرنے پر صحافی جولیا کورتیس پر 1200 یورو کا معطل جرمانہ بھی عائد کیا۔صحافی جولیا کورتیس نے اس سزا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اٹلی کی حکومت کو آزادی اظہار اور صحافتی اختلاف رائے کا سنگین مسئلہ درپیش ہے۔