حیدرآباد۔/11 جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ معمولی علامات کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹسٹ کرایا جو پازیٹیو رہا۔ وزیر برقی نے خود کو ڈاکٹرس کے مشورہ پر آئسولیشن میں رکھتے ہوئے علاج کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات کرنے والے افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا کوویڈ کرائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ڈاکٹرس کے مطابق جگدیش ریڈی کی حالت مستحکم ہے اور ابتدائی علامات کے فوری بعد علاج کے آغاز کے نتیجہ میں جلد صحت یابی ہوگی۔ جگدیش ریڈی تین ریاستی وزراء کے ساتھ حال ہی میں نئی دہلی کا دورہ کرچکے ہیں۔ واپسی کے بعد وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ جگدیش ریڈی نے حال ہی میں پریس کلب بشیر باغ میں ڈائری کی رسم اجراء انجام دی تھی۔ر