بھوپال: مرکزی بجٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی اورمدھیہ پردیش کانگریس اکائی کے صدر کمل ناتھ نے آج کہا کہ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر حکومت کے پرانے وعدوں پر جملوں کا پردہ ڈالنے کی کوشش نظر آئی۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ بجٹ سے امید تھی کہ وزیر خزانہ ان اعلانات پر روشنی ڈالیں گی جو 2022میں پورے ہونے تھے ۔ سال 2022میں کسانوں کی آمدنی دوگنی ہونی تھی، ہر غریب کو رہائش فراہم کرانا تھا، ملک میں بلٹ ٹرین چلنی تھی، لیکن وزرات خارچہ نے ان اعلانات کے پورے نہ ہونے کی نہ توکوئی وجہ بتائی اور نہ ہی ملک کی عوام سے معافی مانگی۔ مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ واضح ہے کہ حکومت مستقبل کے کھوکھلے خواب دکھا کر حال کے پریشان کن حالات سے لوگوں کادھیان ہٹانا چاہتی ہے ۔ یہ عادت ملک اور معیشتکے لئے ا چھی نہیں ہے ۔