حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی کل 16 نومبر کو کھمم کا دورہ کریں گے اور بی آر ایس کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ کھمم اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس کے امیدوار ریاستی وزیر پی اجئے کمار کے حق میں اقلیتوں کے جلسہ عام سے خطاب کریںگے۔ محمود علی مقامی مسلم تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے اور مقامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔