حیدرآباد۔/27 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی کی نواسی اور جناب سید عبدالغنی کی پوتری مس افرح فاطمہ دختر جناب سید اسد کی شادی جناب تحسین عبدالطالب ( میناز گروپ ) کے فرزند سیف عبدالسمیع حال مقیم آسٹریلیا کے ساتھ پیر کی شام کلاسک کنونشن تھری شمس آباد میں انجام پائی۔ تقریب میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں، علمائے کرام، سیاسی قائدین اور معززین نے شرکت کی۔ نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب عامر علی خاں، وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ، وزیر انیمل ہسبینڈری سرینواس یادو، وزیر ایکسائیز سرینواس گوڑ، وزیر جنگلات اندرا کرن ریڈی، چیف سکریٹری سومیش کمار، صدر مجلس اسد اویسی، ارکان اسمبلی ممتاز احمد خاں، جعفر حسین معراج، رکن کونسل فاروق حسین، پرنسپل سکریٹری ہوم روی گپتا، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی، ڈی جی پی اینٹی کرپشن انجنی کمار، کمشنر رچہ کنڈہ مہیش بھاگوت، مشیر اقلیتی اُمور اے کے خاں، صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم، صدرنشین وقف بورڈ مسیح اللہ خاں، صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق اور دوسروں نے شرکت کی ۔ر