وزیر داخلہ محمود علی کے پوترے کی شادی

   

حیدرآباد۔/19 جون، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی کے پوترے و جناب محمد اعظم علی خرم کے فرزند مسٹر محمد فرقان احمد ( بی ای میکانیکل ) کی شادی جناب مصطفی کمال صدیقی کی دختر امۃ الفضیلت صدیقی کے ساتھ جمعہ کو ایمپریل گارڈن سکندرآباد میں انجام پائی۔ تقریب میں ریاستی وزراء ای دیاکر راؤ، سرینواس گوڑ، نرنجن ریڈی، کے ایشور، سبیتا اندرا ریڈی، سرینواس یادو، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی، کمشنر راچہ کنڈہ مہیش بھاگوت، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ صدر نشین حج کمیٹی محمد سلیم کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی و کونسل، سیاسی قائدین اور اعلیٰ عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جناب محمود علی اور جناب اعظم علی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ر