وزیر ملا ریڈی نے ریونت ریڈی پر قاتلانہ حملہ کرانے کا الزام عائد کیا

   

بہت جلد صدر تلنگانہ پردیش کے جرائم اور سازشوں کو بے نقاب کیا جائے گا
حیدرآباد ۔ 30مئی ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر لیبر ملاریڈی نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ کانگریس صدر ریونت ریڈی امریکہ بیٹھ کر مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا ہے ۔ بہت جلد ریونت ریڈی کے حقائق کا تیسرا ایپوسوڈ منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریڈی گرجنا سبھا میں وہ حکومت کی نمائندگی کرنے پہنچے تھے لیکن ریونت ریڈی نے ایک منظم سازش کے تحت ان پر حملہ کروایا ہے ۔ ریونت ریڈی کی سازشوں کو منظر عام پر لاتے ہوئے انہیں جیل بھیجایا جائے گا ۔ ٹی آر ایس حکومت ریونت ریڈی پر پوری طرح نظر رکھی ہوئی ہے ۔ ریڈی کے بھیس میں ریونت ریڈی سیاسیاختلافات پیدا کررہے ہیں ۔ میری عوامی مقبولیت سے ریونت ریڈی خوفزدہ ہے ، میں نے صدر تلنگانہ پردیش کی بلیک ملینگ کا پردہ فاش کیا تھا جس کی وجہ سے مجھ پر حملہ کروایا گیا ہے ۔ مجھ پر حملہ کرنے والے اور کرانے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ملاریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی نے چند غنڈوں کو ریڈی کے بھیس میں اجلاس روانہ کرتے ہوئے مجھے قتل کرانے کی کوشش کی ہے ۔ امریکہ میں بیٹھ کر خصوصی منصوبہ بندی ریونت ریڈی نے ہی تیار کی ہے ۔ ماضی کے جھگڑوں کو دل میں رکھ کر انتقام لیا جارہا ہے ۔2018 کے انتخابات میں چیف منسٹر کے سی آر نے ریڈی کارپوریشن قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ حکومت کی اسکیمات اور پروگرامس کے تعلق سے اجلاس میں وہ تفصیلات پیش کررہے تھے ۔ چند لوگ میری تقریر میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ ہم ہمارے اجلاس سے چیف منسٹر نے جو وعدے کئے تھے اس میں استفسار کرنیو الے تھے ، ہمارے پارٹی کے ریڈی قائدین نے اس اجلاس میں تمام ریڈیوں کو مدعو کیا تھا ، مجھ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا کام کرے گا ۔ وہ بہت جلد ریونت ریڈی کے جرائم اور سازشوں کو بے نقاب کریں گے ۔ ن