بیدر۔محکمہ افزائش مویشیاں اور یادگیر کے ضلع انچارج وزیر پربھوچوہان نے آج اپنے آبائی گاؤں بونتی تانڈا میں اپنے خاندان کے ساتھ ہرسال کی طرح اس سال بھی عظیم الشان پیمانے پر رنگدار ہولی منائی۔ جناب ریاض پاشاہ کوللور نے بتایاکہ بنجارہ سماج کی روایت ہے کہ یہ تہوار ان کے لئے خصوصی ہے۔ خاندان کے افراد اور اطراف واکناف کے تانڈوں کے رہنے والے ہولی کھیلنے تشریف لاتے ہیں اور خوشی مناتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر پربھوچوہان نے کل ہی اپنے سیاسی دوستوں اور سوامیوں(مٹھادھیش) کے ساتھ بیدر کی سپناملٹی پلکس تھیٹر میں ’’کشمیر فائلس ‘‘ فلم دیکھی تھی۔اورفلم کی ٹکٹ کاساراخرچ خود وزیر موصوف نے اٹھایاتھا۔ جس کی چرچاا بھی سوشیل میڈیا اور اخبارات میں چل رہی ہے۔ اسی طرح محترمہ راج شری سوامی سابق صدر ضلع پنچایت بیدر اور ان کے شوہر نامدار جناب شری کانت سوامی سنچالک اکھیل بھارت لنگایت سمنویا سمیتی ریاست کرناٹک نے آج جمعہ کو ہولی کے موقع پر سبھی کو مبارک باد پیش کی ہے۔بیدر میں اپنی رہائش گاہ میں ہولی کھیلنے کے بعدمیاں بیوی دونوں نے ایک پیغام جاری کیاجس میںکہا ہے کہ تمام کو ہم دونوں ہولی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ رنگوں کایہ تہوار ہندوستانی کلچر میں شامل ہے۔ جسکا پیغام ہے کہ برائی کو دفن کیاجائے اور رنگوں کی طرح محبت کو ہر طرف بکھیراجائے۔ ہمیں اپنے انڈین ہونے پر فخر ہے۔ سبھی خاندان اس ہولی کومنائیں ، خوش رہیں ۔ مہربانی ان کے شاملِ حال رہے ۔واضح رہے کہ آج بید رمیں ہولی کاتہوار نہایت ہی دھوم دھام سے صبح تا بارہ بجے دن منایاگیا۔