وستارا کی دہلی۔پونے فلائٹ میں بم کی دھمکی

   

دہلی ایئرپورٹ پرطیارہ کی تلاشی، مسافروں کو بحفاظت اتارا گیا
نئی دہلی: دہلی کے ہوائی اڈے پر فضائی کمپنی وستارا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی جس کے بعد مسافروں میں زبردست ہلچل مچ گئی۔ آج دہلی۔ پونے فلائٹ کو بم کی دھمکی ملی۔ پرواز کے آتے ہی حکام نے فوری تلاشی شروع کر دی اور تمام مسافروں کو بحفاظت پرواز سے اتار لیا گیا ۔ ہوائی اڈے پر آئسولیشن بے میں طیارے کی جانچ کی گئی۔ تمام مسافروں کو ان کے سامان سمیت بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح 8.53 بجے جی ایم آر کال سینٹر کو پرواز میں بم کے بارے میں کال موصول ہوئی۔تاہم، یہ راحت کی بات ہے کہ تلاشی میں کچھ بھی نہیں ملا ہے۔ طیارے میں کوئی مشکوک چیز نہیں تھی۔ فلائٹ کے اندر اور باہر مکمل طور پر کھنگال کیا گیا ہے لیکن کوئی دھماکہ خیز یا مشکوک چیز دستیاب نہیں ہوئی۔ ساتھ ہی اس پورے معاملے پر فضائی کمپنی وستارا نے ایک بیان جاری کیا ہے۔وستارا کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس کے لیے متعلقہ سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اس دوران، ہم اپنے کسٹمرس کو ناشتہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تکالیف کو کم کرنے کی تمام کوششیں کر رہے ہیں۔