وستارہ کی ٹوکیو کے لیے پروازوں کا آغاز

   

نئی دہلی: ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئرلائنس کی مشترکہ کمپنی وستارہ نے دہلی اور جاپان کے ٹوکیو ہانیدا کے لیے پرواز شروع کیا۔ ایئرلائن نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹوکیو کے لیے پہلی پرواز 07 جولائی کی رات تین بجے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی اور مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے بعد ڈھائی بجے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں لینڈ ہوئی۔ واپسی کی پرواز جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شامل 05:50 بجے ٹوکیو ہانیدا سے چل کر رات 11:35 بجے دہلی پہنچے گی۔ ایئرببل سسٹم کے تحت ہندوستان اور جاپان کے درمیان معاہدے کے مطابق وستارہ ٹوکیو کے لیے ہفتے میں ایک دن پرواز کی سہولت مہیا کروائے گی۔ وستارہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیسلی تھنگ نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں کمپنی اس روٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے پر غور و خوض کرے گی۔