کراچی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کورونا سے بچاو کے پیش نظر خودساختہ تنہائی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ایسے موقع پر شنیرا اور وسیم اکرم وقت گزارنے کے لیے مختلف تجربات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر شنیرا نے وسیم اکرم کے ہمراہ ایک ایسی تصویر شائع کی ہے جس میں وہ وِگ (مصنوعی بال) لگائے ہوئے ہیں اور دونوں کا روپ بالکل تبدیل ہوتا نظر آرہا تھا۔ شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کی ان تصویروں میں دونوں کو پہچاننا مشکل ہے کیونکہ وسیم اکرم کی داڑھی بھی بڑھی ہوئی ہے اور چہرہ بھی وِگ سے چھپا ہوا ہے۔شنیرا کی جانب سے شائع کی گئیں مذکورہ تصویروں پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے تھے وہیں وسیم اکرم نے منفرد تبصرہ کر کے اپنا رد عمل دیا۔ وسیم اکرم نے اپنے تبصرے میں فرضی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ تصویریں شائع کردیں، اب آپ کہاں ہیں، آپ چْھپ تو سکتی ہیں مگر کہیں بھاگ نہیں سکتیں۔ وسیم اکرم نے اہلیہ کو تصویریں شائع کرنے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ اب آپ پر ایک گھنٹہ فون استعمال کرنے کی پابندی ہے۔