وشاکھااسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے خلاف انوکھا پروگرام

   

حیدرآباد 23اپریل(یواین آئی) وشاکھا اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے خلاف آندھرا پردیش کنزرویشن جے اے سی و وشاکھا اسٹیل کنزرویشن اسٹرگل کمیٹی نے وشاکھاپٹنم ایم وی سی کالونی رعیتو بازار میں انوکھا پروگرام منعقد کیاجنہوں نے گاڑیوں پر میں ویزاگ اسٹیل پلانٹ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ نجکاری نہیں نعرے والے اسٹیکرس چسپاں کئے ۔ اسٹیل پلانٹ کی ضرورت کے حق میں کنزرویشن جے اے سی کنوینر پرینکا ڈانڈی نے گاڑی سواروں میں بیداری پیدا کی۔