وظائف منظوری میں عہدیداروں کی لاپرواہی

   

Ferty9 Clinic


میونسپل اجلاس کاغذنگر میں کونسلرس کی شکایت، مستحقین سے انصاف کرنے چیرمین محمد صدام حسین کا تیقن

کاغذنگر۔کاغذ نگر میونسپل کا ماہانہ اجلاس آج میونسپل چیئرمین محمد صدام حسین کے نگرانی میں صبح گیارہ بجے منعقد ہوا ۔شرکت کرنے والوں میں تحصیلدار پرمود کمار, وائس چیئرمین گریش کمار , کونسلرز کے علاوہ متعلقہ ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔میونسپل چیئرمین نے محمد صدام حسین نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کاغزنگر میونسپل کونسل منتخب ہو کر ایک سال مکمل ہونے پر تمام کونسلروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دینے کا کونسلرز کو مشورہ دیا معذور لوگوں کو پنشن اور عمر رسیدہ لوگوں کو وظیفہ اور غریب اور مستحق لوگوں کو نئے راشن کارڈ کی منظوری کروانے میں اہم رول ادا کرنے کا کونسلروں کو مشورہ دیا اس کے علاوہ آنے والے مہینے میں معذور لوگوں کے لئے میڈیکل سدرم کیمپ کے انعقاد کے بعد ریاستی حکومت کے ذریعے پنشن کی منظوری ہونے کا بھروسہ دیا گیا. کونسلر چندر نے وارڈ میں صاف صفائی کے بارے میں خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر مونسپل چیرمین نے مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ اور صاف صفائی کے عملہ کو فورا ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی وارڈ میں گندگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا آئندہ شکایت کا موقع نہ دینے کا صاف صفائی عملہ کو انتباہ دیا . کونسلرس ڈی سونیل اور محمد ولی نے ضلع کلکٹر اور اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے وارڈ نمبر 28 کی محترمہ قاسم بی اور وارڈ نمبر 11 کی محمودہ بیگم کو گزشتہ دو سالوں سے پنشن منسوخ کر دیا گیا جس کی وجہ سے یہ دونوں کافی مفلسی کی زندگی گزار رہی ہیں اور دو سالوں سے انتظار کرتے آرہے ہیں لیکن پنشن کی منظوری کرنے میں سرکاری ملازمین لاپرواہی کر رہے ہیں اس لیے ضلع کے متعلقہ ذمہ داروں سے مطالبہ ہے کہ مستحق لوگوں کا۔ 2 سال سے بند پنشن کو دوبارہ منظوری کرتے ہوئے مستحق افراد کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا. اس موقع پر مونسپل چیرمین محمد صدام حسین نے جس کسی کو بھی پنشن حاصل کرنے میں دشواری ہونے والوں کے ساتھ انصاف کرنے کا تیقین دیا۔ اور آنے والے دنوں میں مقامی عمر رسیدہ اور معذور لوگوں کو میڈیکل صدرم کیمپ کا انعقاد کرتے ہوئے بند پڑے ہوئے پنشنرز کے ساتھ انصاف کرنے کا مونسپل چیرمین نے بھروسہ دیا اور نئے پنشنرز اور نیا راشن کارڈ اس کو عنقریب ریاستی حکومت کی جانب سے منظوری ہوتے ہیں عوام میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا. اس کے علاوہ عوامی ترقیاتی کاموں سے متعلق کی جانب سے تفصیلی طور پر کونسل کے روبرو پیش کیا ۔