ایجنسی علاقہ کتہ گوڑم میں ہوائی اڈہ کے قیام کیلئے کوشش کا تیقن، ریاستی وزیر سرینواس ریڈی کا خطاب
کتہ گوڑم۔/3 جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے دورے کے دوران، ایم پی رامہ سہایم رگھورام ریڈی، کتہ گوڈیم کے ایم ایل اے کونم نینی سمباشیواراؤ اور ڈسٹرکٹ کلکٹر جیتیش وی پاٹل نے سجاتھا نگر منڈل کے ویپلہ گڈا گاؤں سے برنداونم تک 2 کروڑ کی لاگت سے R&B فنڈز سے تین کلومیٹر کے لیے مرکزی لائٹنگ کا افتتاح کیا،اس موقع پر وزیر پونگولیٹی نے کہا کہ چاہے کتنی ہی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، کانگریس حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتہ گوڈم حلقہ جو کہ ایک ایجنسی علاقہ ہے ترقی میں پیچھے ہے۔ اس لئے میونسپل ترقی کروانے حڈا کے ساتھ ملحق کیا گیا۔کتہ گوڈم کے سائنس اینڈ آرٹ کالج، میں ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ میٹنگ میں خطاب کیا، اس موقع پر کہاکہ ہر سال 3 جنوری کو ریاستی حکومت نے سرکاری طور پر ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش کو خواتین اساتذہ کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست بھر میں امّا آدرشا اسکولس اسکیم کے ایک حصے کے طور پر، تمام اسکولوں میں 657 کروڑ روپے کی لاگت سے خوشنما عمارت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر عوام کو تیقن دلایا کہ میں کتہ گوڈم کے راماورم علاقے میں ہوائی اڈے کے قیام کے لیے پوری کوششیں کروں گا، اس مقصد کے لیے ہم کتہ گوڈم کے ردرم پور علاقے میں سنگارینی، جنگلات اور نجی زمینوں کا بندوبست کریں گے اور اگلے چھ ماہ میں ہم اسے قائم کریں گے۔اس موقع پر ایم پی رگھو رام ریڈی،ایم ایل اے کونم نینی سامبا سوراؤ و ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل، آء ٹی ڈی اے پو او راحول،ودیگر افسران موجود تھے۔