وقارآباد میں خاتون کانسٹیبل کی خودکشی کے بعد محکمہ پولیس میں بے چینی

   

حیدرآباد ۔ 28 فبروری (سیاست نیوز) وقارآباد میں ایک خاتون کانسٹیبل کی خودکشی کے بعد محکمہ پولیس میں بے چینی پیدا ہوگئی۔ چند روز قبل دو افراد کو ہراسانی کا شکار ایک خاتون کانسٹیبل نے انتہائی اقدام کیا تھا اور اب تازہ واقعہ میں 28 سالہ دیویا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ گزشتہ 5 سال سے دیویادھارو پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہی تھی۔ اس خاتون کانسٹیبل نے خودکشی نوٹ میں والدہ اور افراد خاندان سے معافی مانگی اور اس نے کسی کو اس انتہائی اقدام کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ تاہم پولیس اس خاتون کانسٹیبل کے معاملہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے۔ وقارآباد کے سائی بابا کالونی کے مکان میں دیویا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ دیویا پر کوئی دباؤ کام کا بوج یا پھر ہراسانی کا سامنا تھا ان وجوہات کا پتہ چلانے میں پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع